اسرائیل کا جنگ بندی کے بعد لبنان پر فضائی حملہ

اسرائیل کا جنگ بندی کے بعد لبنان پر فضائی حملہ

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے حزب اللہ پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل نے جنگ بندی کے بعد لبنان پر فضائی حملہ کیا۔ اس حوالے سے اسرائیل کا کہنا ہے کہ آج پیر کے روز حزب اللہ نے مقبوضہ سرحدی علاقے میں اسرائیلی ٹھکانوں پر حملہ کیا، حزب اللہ کے حملے کے جواب میں فضائی حملہ کیا گیا۔ اسرائیلی فوج کا کہنا تھا کہ حزب اللہ نے شبا فارمز کے علاقے میں 2 میزائل داغے ہیں۔لبنان میں متعلقہ فریق اپنی ذمہ داریاں پوری کریں، حزب اللہ کی سرگرمیاں بند کریں۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے لبنان کے مختلف علاقوں میں حزب اللہ کے درجنوں اہداف کو نشانہ بنایا ہے اور جنوبی لبنان کے علاقے بارغوز میں حزب اللہ کے لانچر کو بھی نشانہ بنایا ہے۔ دوسری جانب اسرائیلی فوج نے 2 جنوبی دیہاتوں کو نشانہ بنایا، حملے میں 9 لبنانی شہید ہوگئے۔

اپنا تبصرہ لکھیں