پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے اسلام آباد دھرنے کی ناکامی کے بعد سیاسی جماعتوں سے رابطے کا فیصلہ کیا ہے۔ تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی ہدایت پر پی ٹی آئی کی قیادت نے سیاسی جماعتوں کو پی ٹی آئی کو ان کا جمہوری احتجاج کا حق بتایا۔ اسلام آباد دھرنے میں پرامن مظاہرین پر پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے براہ راست مبینہ فائرنگ سے متعلق آگاہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔تحریک انصاف کے بانی کی ہدایت پر پی ٹی آئی آل پارٹیز کانفرنس بلانے پر بھی غور کر رہی ہے۔ پی ٹی آئی پختونخوا کے پلیٹ فارم سے جلسہ کر سکتی ہے۔ ذرائع کے مطابق عمران خان کی ہدایت پر پی ٹی آئی میں اختلافات ختم کرنے کے لیے کمیٹی بنانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔اور یہ بھی کہا گیا ہے کہ مستقبل میں پارٹی کے سیاسی معاملات میں غیر سیاسی افراد فیصلہ نہیں کریں گے۔
