
ملک کے بعض علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری جب کہ کئی شہروں میں موسم خشک اور سرد رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے جب کہ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں دن کے وقت موسم گرم رہے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شمالی بلوچستان، بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر اور پوٹھوہار ریجن میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔اسلام آباد میں موسم سرد اور جزوی طور پر ابر آلود رہے گا جب کہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ رات کے وقت مری، گلیات میں ہلکی بارش، خیبرپختونخوا میں سردی اور مطلع جزوی طور پر ابر آلود ہو سکتا ہے۔ مطلع ابر آلود رہے گا جبکہ سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں دن کے وقت موسم گرم رہے گا۔جبکہ کراچی کا موجودہ درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں شمال مشرقی سمت سے 7 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جب کہ ہوا میں نمی کا تناسب 87 فیصد ہے۔