امریکی شہر نیویارک سے تعلق رکھنے والی برازیلین خاتون ماڈل کو اس کے شوہر اور 11 سالہ بچے کے ساتھ برازیل میں بندوق کی نوک پر اغوا کر لیا گیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق انہیں 27 نومبر کو برازیل کے شہر ساؤ پالو میں 12 گھنٹے تک یرغمال بنایا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ماڈل لوسیانا کرٹس اور ان کے شوہر کو ساؤ پالو میں ایک ریسٹورنٹ سے نکلتے وقت مسلح افراد نے بندوق کی نوک پر اپنی گاڑی میں زبردستی بٹھا دیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ان افراد کو ایک جھونپڑی میں رکھا گیا تھا جہاں صرف بیت الخلا، ایک گدا اور ایک سنک تھا۔ امریکی میڈیا کے مطابق مسلح ملزمان کے گروہ نے یرغمالیوں کو بینک اکاؤنٹس سے رقم منتقل کرنے پر مجبور کیا۔ ملزم نے 28 نومبر کو پولیس کی جانب سے شروع کیے گئے سرچ آپریشن کے بعد امریکی ماڈل اور اس کے اہل خانہ کو رہا کر دیا تھا۔
