
اوورسیز
غزہ: اسرائیلی حملوں میں شدت، مزید 100 فلسطینی شہید
غزہ میں اسرائیلی حملوں میں تیزی آگئی، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 100 فلسطینی شہید ہوگئے۔اسرائیلی فوج نے بیت لاہیا میں رہائشی عمارتوں پر بمباری کرکے ان 100 میں سے 75 کو شہید کیا۔گزشتہ 2 ماہ کے دوران شمالی غزہ پر جاری اسرائیلی محاصرے میں وحشیانہ زمینی اور فضائی حملوں میں شہید ہونے والوں کی تعداد 2 ہزار 700 تک پہنچ گئی۔دوسری جانب غزہ میں فلسطینیوں کو خوراک کے شدید بحران کا سامنا ہے۔بیکری کے باہر بھگدڑ مچنے سے 3 خواتین کچل کر ہلاک ہو گئیں۔غزہ کے سرکاری میڈیا آفس نے خبردار کیا ہے کہ محصور علاقے میں بھوک اور مصائب کی صورتحال تباہ کن سطح پر پہنچ گئی ہے۔غزہ کے سرکاری میڈیا آفس نے ورلڈ فوڈ پروگرام سے خوراک کی تقسیم فوری طور پر دوبارہ شروع کرنے کی اپیل کی ہے۔