اسلام آباد: پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران غیر قانونی افغان باشندوں کی موجودگی کے شواہد سامنے آگئے جنہیں احتجاج میں لانے کے لیے ادائیگی کی گئی۔ گرفتار غیر قانونی افغان بیت اللہ نے کہا کہ میرا تعلق افغانستان سے ہے، ہمارے لوگ پولیس اور رینجرز ہیں۔ ابرار الحق نے بتایا کہ میرا تعلق افغانستان سے ہے، علی امین گنڈا پور دو تین ہزار لے کر آئے اور فائرنگ کی۔میری ڈیوٹی ایک گاڑی کے ساتھ تھی جس میں اسلحہ پہنچایا جا رہا تھا۔ امان خان نے کہا کہ میرا تعلق افغانستان کے صوبے قندھار سے ہے، میں نے اپنی آنکھوں سے دیکھا کہ پی ٹی آئی کے کارکن فائرنگ کررہے ہیں۔ بقول پرویز خان، چلو ایک ہزار روپے دے کر یہاں باندھ کر خود بھاگ گئے، اے اللہ ہمارے پردے رکھ، میں غریب اور عاجز ہوں۔ فضل حق نے کہا کہ میرا تعلق افغانستان کے صوبے قندوز سے ہے، میری ڈیوٹی گاڑی کے ساتھ ہے۔درحقیقت پی ٹی آئی کے کارکن اس میں اسلحہ لے کر جا رہے تھے، اس گاڑی سے لوگوں میں 25 سے 30 کلاشنکوفیں تقسیم کی گئیں۔
Load/Hide Comments