اسلام آباد; سپریم کورٹ نے 1 ماہ میں کتنے ہزار کیسز نمٹائے؟ اس حوالے سے اہم تفصیلات سامنے آئی ہیں۔ سپریم کورٹ آف پاکستان نے ایک ماہ کے دوران 4 ہزار 372 مقدمات نمٹائے۔ سپریم کورٹ کے اعلامیے کے مطابق سپریم کورٹ میں 28 اکتوبر سے 29 نومبر 2024 تک 1 ہزار 853 نئے مقدمات دائر کیے گئے، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی صدارت میں انصاف کی تیز تر فراہمی کا ہدفایس سی پی نے گزشتہ 1 ماہ کے دوران 4 ہزار 372 کیسز نمٹائے۔
