اسلام آباد: آئندہ سال حج پر جانے کے خواہشمند عازمین کے لیے بڑا اعلان کر دیا گیا اور اہم ہدایات جاری کر دی گئیں۔ ملک کے بیشتر اسپتالوں میں کورونا ویکسین دستیاب ہے، 65 سال سے زائد عمر کے عازمین حج ویکسین کے لیے درخواست دے کر سرٹیفکیٹ جمع کرائیں۔وزارت مذہبی امور نے آئندہ سال حج پر جانے والے 65 سال سے زائد عمر کے عازمین کے لیے کورونا ویکسین کا سرٹیفکیٹ لازمی قرار دے دیا۔ درخواست گزار کو 10 فروری 2025 سے پہلے سعودی عرب سے منظور شدہ کورونا ویکسین سرٹیفکیٹ متعلقہ بینک میں جمع کرانا ہوگا۔ کی یقین دہانی پر درخواست جمع کرانے کی مشروط اجازت دی گئی ہے۔ خیال رہے کہ حج 2025 کے لیے تقریباً 3 گنا زیادہ درخواستیں موصول ہوئی ہیں، پہلے 2 دنوں میں کل 4774 درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔دستاویز میں بتایا گیا کہ گزشتہ سال ابتدائی 2 دنوں میں 1300 اور ابتدائی 10 دنوں میں 13 ہزار درخواستیں موصول ہوئیں۔ ریگولر سرکاری حج سکیم کے تحت 4734 درخواستیں جمع ہوئیں جبکہ اسپانسر شپ سکیم کے تحت بینکوں کو 40 درخواستیں موصول ہوئیں۔
Load/Hide Comments