پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے پارلیمانی پارٹی کا ہنگامی اجلاس آج طلب کرلیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس آج شام 5 بجے وزیراعلیٰ ہاؤس کے جرگہ ہال میں ہوگا۔ اجلاس میں ڈی چوک احتجاج کے بعد کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، بشریٰ بی بی کو سیاست سے دور رکھنے پر بھی مشاورت کی جائے گی۔ اجلاس میں خیبرپختونخوا کے اراکین قومی اسمبلی کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔ وزیراعظم اس اجلاس میں پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کو اعتماد میں لیں گے۔اور موجودہ سیاسی صورتحال کے حوالے سے اہم فیصلے متوقع ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز شام کو پی ٹی آئی کور کمیٹی کا ہنگامی اجلاس ہوا۔ یہ ملاقات وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ارکان کی جانب سے پختونخوا میں گورنر راج کی حمایت کی خبروں کے بعد ہوئی۔ کمیٹی سے استعفیٰ دے دیا۔
Load/Hide Comments