پارٹی میں قیادت کی تبدیلی؟ شیخ وقاص اکرم نے حقیقت واضح کر دی
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان شیخ وقاص اکرم نے حالیہ قیاس آرائیوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی کے مرکزی عہدیداران کی تبدیلی کا کوئی منصوبہ زیر غور نہیں۔ اپنے بیان میں انہوں نے واضح کیا کہ تمام عہدیداران اپنی موجودہ ذمہ داریوں پر کام کرتے رہیں گے اور پارٹی کی تنظیمی پالیسی میں کوئی بڑی تبدیلی نہیں کی جا رہی۔
شیخ وقاص اکرم نے مزید کہا کہ تحریک انصاف اس وقت متحد ہے اور قیادت تمام فیصلے جماعت کے بہترین مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے کر رہی ہے۔ انہوں نے کارکنان اور حامیوں پر زور دیا کہ وہ افواہوں پر دھیان نہ دیں اور پارٹی کے اہداف کے حصول کے لیے اپنی توجہ مرکوز رکھیں۔
انہوں نے کہا کہ کچھ عناصر پارٹی میں انتشار پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں،