مسلم لیگ ن کے رہنما اور وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے دھرنے میں جدید ہتھیاروں سے لیس دہشت گرد لائے گئے تھے۔ وفاقی وزیر احسن اقبال نے اسلام آباد میں وزیر اطلاعات عطاء تارڑ کے ہمراہ عالمی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے بانی عمران خان سیاسی قیدی نہیں ہیں لیکن ان پر کرپشن کے سنگین الزامات ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ان کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بھی ثبوت موجود ہیں۔اس بانی پی ٹی آئی نے لندن میں پکڑی گئی رقم کو وائٹ منی میں تبدیل کیا اور ممنوعہ فنڈنگ کیس میں بھی تاخیری حربے استعمال کیے اور اب بھی ان کے وکلا مقدمے میں تاخیری حربے استعمال کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال 9 مئی کو۔ پی ٹی آئی نے فوجی املاک پر بھی حملہ کیا۔ اسی جماعت نے ایس سی او کانفرنس کو سبوتاژ کرنے کی کوشش بھی کی تھی اور پھر بھی کے پی حکومت کے کہنے پر پی ٹی آئی والے تیاری کے ساتھ اسلام آباد پر حملہ کرنے آئے تھے۔. ان کے کارکنوں نے رینجرز اور پولیس اہلکاروں کو شہید کیا۔ ان کا ایک ہی مطالبہ ہے کہ حکومت ان کے پارٹی رہنما کو رہا کرے۔ احسن اقبال نے کہا کہ پی ٹی آئی نے گزشتہ روز وفاقی دارالحکومت میں فسادات کرانے کی کوشش کی۔ جدید ہتھیاروں سے لیس شرپسند احتجاج کے لیے لائے گئے۔ پرتشدد احتجاج کے لیے خیبرپختونخوا کے سرکاری وسائل استعمال کیے گئے اور یہ احتجاج عمران خان کے مقدمات کی سماعت سے فرار کی کوشش ہے۔
