بشریٰ بی بی کا جو بیان آیا اس سے بڑی کوئی دشمنی نہیں ہوسکتی، وزیراعظم کابشریٰ کے بیان پرردعمل

وزیراعظم شہبازشریف نے بشریٰ بی بی کی جانب سے ویڈیو بیان کے حوالے سے کہا ہے کہ کل جو بیان آیا، اس سے بڑی کوئی دشمنی نہیں ہوسکتی ، برادر مسلم ملک کے خلاف زہر اگلا گیا اور سعودی عرب نے کبھی پاکستان سے کوئی مطالبہ نہیں کیا۔تونسہ بیراج میں کچھی کینال کی بحالی کے منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے پنجاب اور بلوچستان کے وزرائے اعلیٰ کو مبارکباد دی۔علاوہ ازیں اس موقع پروزیراعظم نے سعودی عرب کی پاکستان کے ساتھ دوستی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب ہمیشہ پاکستانی حکومتوں کی مدد کرتا رہا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی کا سعودی عرب سے متعلق بیان سب سے بڑا پاکستان مخالف ہے۔کچھی کینال کی بحالی کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان کا دوست اور برادر ملک ہے، حکومت کوئی بھی ہو، سعودی عرب نے بلا تفریق مدد فراہم کی ہے۔گزشتہ روز جو بیان دیا گیا اس سے بڑھ کر پاکستان سے کوئی دشمنی نہیں ہو سکتی، بدقسمتی سے ایسے واقعات ہوتے رہے، سعودی عرب نے ہمیشہ پاکستان کے لیے اپنے دروازے کھولے ہیں۔مجھے کہا گیا کہ وزیر اعظم صاحب آپ منصوبے لے آئیں، ہم انتظار کر رہے ہیں، جو دوست یہ رویہ رکھتا ہے اور اس کے خلاف زہر اگلتا ہے، اس کے دل میں اچھے جذبات کی بجائے وہ زہریلا بیان دے رہا ہے تو وہ کیا کہے گا۔

اپنا تبصرہ لکھیں