اسلام آباد کے تمام ٹرانسپورٹ اڈوں کو آج رات 8 بجے سے بند کرنے کا حکم

اسلام آباد کے تمام ٹرانسپورٹ اڈوں کو آج رات 8 بجے سے بند کرنے کا حکم

تحریک انصاف کی احتجاجی کال کے پیش نظر اسلام آباد کے تمام ٹرانسپورٹ مرکز آج رات 8 بجے سے بند کرنے کا حکم جاری کر دیا گیا ہے۔سیکرٹری اسلام آباد ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے اسلام آباد کے تمام ٹرانسپورٹ ہب بند کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔سیکرٹری اسلام آباد ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے کہا کہ تعمیل نہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔واضح رہے کہ تحریک انصاف نے 24 نومبر کو احتجاج کی کال دے رکھی ہے اور مطالبات کی منظوری تک اسلام آباد میں دھرنا دینے کا منصوبہ ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں