177

ویکسین نہ لگوانے والوں کو ڈرانے کیلئے انسانی ڈھانچہ نصب

نارتھ کیرولینا:(روزنامہ دنیا) شمالی کیرولینا کے امریکی باشندے جیسی جونز نے اپنے گھر کے باہر ایک بڑا انسانی ڈھانچہ نصب کیا ہے جسے کوویڈ 19 کے باوجود ویکسین نہ لگوانے والوں کیلئے ایک ‘سخت پیغام’ کہا جاسکتا ہے۔

میڈیا رپورٹ کےمطابق ڈھانچے پر لکھا ہے ‘ ویکسین نہیں لگوائی، تم سے جلد ہی ملوں گا احمقو!’۔ اسے جیسی جونز نے اپنے گھر کی سجاوٹ کے طور پر استعمال کیاہے ۔ ساتھ ہی اس نے ڈھانچے کی اطراف قبر کے کتبے بھی لگائے ہیں۔ایک قبر کے کتبے پر ‘یو وَیک’ یعنی ویکسین نہیں لگوائی تھی لکھا گیا ہے ۔ بقیہ کتبوں پر ‘یہ افواہ نہیں’، ‘یوٹیوب میرا ڈاکٹر’، اور میں نے ٹرمپ کی بات سنی تھی وغیرہ جیسے جملے کندہ کئے گئے ہیں۔
جیسی جونز ایک وکیل ہیں اور وہ لوگوں کی کووڈ 19 کے متعلق پھیلائی جانے والی افواہوں سے پریشان رہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ وہ ویکسین لگوانے کے اپنے پیغام کو بھرپور انداز میں لوگوں تک پہنچانا چاہتے تھے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں