0

پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے ردوبدل کا فیصلہ، کمی ہوگی یا اضافہ؟ شہریوں کیلئے بڑی خبر آگئی

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی ایکس ڈپو قیمتوں میں 8 روپے 3 پیسے فی لیٹر کمی متوقع ہے۔ بزنس ریکارڈر کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایک اندازے کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے پہلی قیمت 15 مئی 2024 سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے جائزے میں پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 88 پیسے فی لیٹر کمی متوقع ہے۔ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 37 پیسے فی لیٹر اضافہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 8 روپے 3 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 5 روپے 37 پیسے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) 30 اپریل 2024 کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے اپنی سفارشات فنانس ڈویژن کو پیش کرے گی۔قیمتوں میں کمی کی صورت میں پٹرول کی قیمت 293.94 روپے کے بجائے 289.06 روپے فی لیٹر ہو جائے گی اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 290.38 روپے سے کم ہو کر 283.01 روپے فی لیٹر ہونے کا امکان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں