138

شعیب ملک کی ویڈیو وائرل ، دیکھے بیٹے کے لئے کیا کر رہے

لاہور (نیوز ڈیسک)شعیب ملک اور ثانیہ مرزا اپنی نت نئی ویڈیوز کے ذریعے سوشل میڈیا صارفین کو محظوظ کرتے رہتے


ہیں ۔اب شعیب ملک کی بیٹے کی فیڈر دھونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جو انہوں نے ٹوئٹر پر پوسٹ کی۔ویڈیو میں شعیب ملک کو مسکراتے ہوئے بیٹے کی فیڈر دھوتے دیکھا جاسکتا ہے۔انہوں نے ویڈیو میں خواتین کو ان کے عالمی دن پر مبارکباد بھی دی۔سابق کپتان نے ویڈیو کے ساتھ لکھا اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ اپنی زندگی میں شامل تمام

خواتین سے محبت ، ان کا احترام اور ان سے تعاون کرتے ہیں، پھر چاہے وہ خاتون آپ کی ماں ، بہن یا پھر اہلیہ یا بیٹی ہوں۔شعیب ملک کی ویڈیو پر جہاں ان کے مداحوں نے انہیں سراہا وہیں کرکٹر کی اہلیہ بھی شوہر کو چھیڑے بنا نہ رہ سکیں۔ثانیہ نے اپنی ٹوئٹ میں مزاحیہ انداز اپناتے ہوئے لکھا کہ اوور کرنے کی عادت کب جائی گی ؟ کامیاب انداز میں بوتل دھونے پر


مبارک ہو، کیا میں اپنی شرٹ بھی دھونے کے لیے دے دوں؟

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں