266

فروری کا یہ ہفتہ کن 3 ستاروں کیلئے خوش قسمت ثابت ہوگا؟ جانیں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )ماہِ فروری کے تیسرے ہفتے کا آغاز آج سے ہوچکا ہے اور ہر ہفتے کے پہلے دن یعنی پیر کو اکثر افراد اپنے پورے ہفتے کی پلاننگ کرلیتے ہیں کہ انہیں اس ہفتے میں کیا کیا کام سرانجام دینے ہیں۔ویسے تو کوئی بھی انسان نہیں جان سکتا کہ اس کے اگلے لمحے کیا ہونے والا ہے لیکن علم نجوم کے ماہرین مستقبل کی کچھ پیشگوئیاں کرتے ہیں جن سے آج ہم آپ کو آگاہ کریں گے۔ماہرین نے فروری کے اس ہفتے کے آغاز پر 12 ستاروں میں سے 3 ستاروں کو منتخب کیا ہے، آئیے جانتے ہیں کہ ان ستاروں کے حوالے سے ماہرین کیا بتاتے ہیں۔یہ ہفتہ جن ستاروں کے لیے شانداز اور بہترین ثابت ہونے والا ہے، ان میں سے ایک برج سرطان ہے۔ماہرین کے مطابق اس ہفتے ان افراد کو بہت سے فائدے حاصل ہونے والے ہیں جو ان کے لیے کسی رحمت سے کم نہیں ہوں گے۔ ہوسکتا ہے کہ کئی عرصے سے دیکھا جانے والا خواب اس ہفتے پورا ہوجائے۔جو افراد گھومنے جانے کا ارادہ رکھتے ہیں یہ ہفتہ ان کے لیے بہترین ہے، بس جو کام کریں اسے پورے دل اور محنت سے کریں، کامیابی آپ کا مقدر بنے گی۔یہ ہفتہ برج عقرب والوں کے لیے بہترین رہے گا کیونکہ اس میں آپ کے مالی حالات بہتر ہونے کے قوی امکانات ہیں۔نوکری کرنے والے افراد کے لیے بھی یہ ہفتہ اچھا ثابت ہونے والا ہے، یہ افراد اگر کسی سے محبت کا اظہار کرنے کا سوچ رہے ہیں تو بالکل کرسکتے ہیں۔برج حوت کو بھی ماہرین نے منتخب کیا ہے اور ان سے متعلق پیشگوئی کی ہے کہ یہ ہفتہ ان لوگوں کے لیے بھی ہر لحاظ سے شاندار اور اچھا ثابت ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں