117

میرا ووٹ میری مرضی، سینیٹ الیکشن میں ووٹ دینے والےکو ن سی جماعت کے رکن اسمبلی کا بیان

کر اچی (نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی دیوان سچل نے پارٹی کے بائیکاٹ کے باوجود سینیٹ

الیکشن میں ووٹ کاسٹ کیا۔اس حوالے سے جیو نیوز سے گفتگو میں دیوان سچل کا کہنا تھاکہ اسلام آباد سے ووٹ دینے آیا کل رات تک کسی نے بائیکاٹ کا نہیں بتایا۔ان کا کہنا تھاکہ میرا یہی نعرہ ہے میرا ووٹ میری مرضی، مجھے پی ٹی آئی نے پہلے ہی شوکاز دیا ہوا ہے۔دیوان سچل کا کہنا تھاکہ میں ہمیشہ پارٹی پالیسیوں پر اپنی رائے کا کھل کر اظہار کرتا ہوں۔

خیال رہے کہ فیصل واوڈا کی خالی نشست پر پی پی کے نثار کھوڑو سینیٹر منتخب ہوگئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں