129

چین میں اومی کرون کیسز بڑھنے سے عالمی ‘سپلائی چین متاثر ہونےکا خدشہ پیدا ہو گیا

اسلام آ باد (نیوڈیسک)چین میں کورونا وائرس کی نئی قسم اومی کرون کےکیسز بڑھنے سے عالمی ‘سپلائی چین’ متاثر ہونےکا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔ امریکی میڈیا کا کہنا ہےکہ کورونا کیسز بڑھنے سے چین کی صنعتوں اور بندرگاہوں

پرکام متاثر ہونے کا خطرہ ہے، دنیا کے سب سے بڑے تجارتی ملک چین میں تجارتی کام متاثر ہونے سے عالمی ‘سپلائی چین’ بھی شدید متاثر ہوگی۔امریکی میڈیا کا کہنا ہےکہ چین میں گزشتہ سال اکتوبر سے روزانہ مقامی منتقلی کے کورونا کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں، چین میں اومی کرون اور ڈیلٹا ویریئنٹ سےکورونا کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے۔رپورٹ کے مطابق کورونا کیسز میں اضافے پر چین کے تین شہروں میں لاک ڈاؤن کیا جا چکا ہے جس سے مختلف

صنعتوں میں بھی کام بند کر دیا گیا ہے۔اس کے علاوہ چینی حکام کورونا کی روک تھام کے لیے ملک میں مزید پابندیوں کا ارادہ رکھتے ہیں۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں