پاکستانکھیل
ٹرنڈنگ

پاکستان نے بنگلہ دیش کو پہلے ٹی20 میں 37 رنز سے ہرا دیا

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تین میچز کی سیریز کا دوسرا میچ جمعے کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان نے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے پہلے ٹی20 انٹرنیشنل میچ میں بنگلہ دیش کو 37 رنز سے شکست دے کر تین میچز کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی۔ میزبان ٹیم نے شاداب خان اور حسن نواز کی جارحانہ بیٹنگ اور حسن علی کی تباہ کن باؤلنگ کی بدولت ایک زبردست جیت اپنے نام کی۔
پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ اوپننگ جوڑی صائم ایوب اور فخر زمان ناکام رہی اور محض 5 کے مجموعے پر دونوں پویلین لوٹ گئے۔ تاہم مڈل آرڈر نے شاندار کم بیک کیا۔ کپتان سلمان علی آغا نے 34 گیندوں پر 56 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی، جبکہ محمد حارث نے 31، حسن نواز نے 22 گیندوں پر 44 اور شاداب خان نے صرف 25 گیندوں پر 48 رنز بنا کر ٹیم کو 201 کے مجموعے تک پہنچا دیا۔
بنگلہ دیش کی جانب سے شریف الاسلام نے دو وکٹیں حاصل کیں۔
ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیش کی ٹیم ابتدا سے ہی دباؤ کا شکار رہی۔
حسن علی نے شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے اپنے ٹی20 کیرئیر کی بہترین پرفارمنس دی اور 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔شاداب خان نے دو جبکہ فہیم اشرف، خوشدل شاہ اور سلمان علی آغا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
بنگلہ دیش کی جانب سے لٹن داس 48، زاکر علی 36 اور تنزید حسن 31 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، لیکن پوری ٹیم 19.2 اوورز میں 164 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔
پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تین ٹی 20 میچز کی سیریز کا دوسرا میچ جمعہ کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button