پاکستانتازہ ترینصحت
ٹرنڈنگ

خیبرپختونخوا میں صحت کارڈ پلس کے تحت بڑی بیماریوں کا مفت علاج بھی شامل

حکومت نے سکیم میں توسیع کرتے ہوئے جگر، گردے، بون میرو کی پیوند کاری اور آلہ سماعت کا علاج بھی شامل کر لیا۔

خیبر پختونخوا حکومت نے صحت کارڈ پلس سکیمپلس سکیم میں مہنگے علاج کی نئی سہولیات شامل کر دی ہیں، جن میں جگر، گردے اور بون میرو کی پیوند کاری کے ساتھ ساتھ آلہ سماعت کی تنصیب بھی شامل ہے۔

ترجمان حکومت بیرسٹر سیف کے مطابق یہ اقدام عوام کو معیاری اور مفت علاج کی فراہمی کے مقصد سے کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ نئی سہولیات فوری طور پر دستیاب ہوں گی اور مستقبل قریب میں مردان سے او پی ڈی خدمات کا آغاز بھی پائلٹ منصوبے کے طور پر کیا جائے گا۔

صوبے کے 10.6 ملین خاندان اس سکیم سے فائدہ اٹھا رہے ہیں اور اب تک 42 لاکھ سے زیادہ مریضوں کا مفت علاج کیا جا چکا ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ صحت کارڈ پلس کی خدمات ملک بھر کے 753 پینل ہسپتالوں میں دستیاب ہیں، جہاں شہری بلا معاوضہ علاج کروا سکتے ہیں۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button