
352
ابتدائی طور پر اس فیچر کو امریکہ میں لانچ کیا گیا ہے، جلد مزید ممالک میں پیش کیا جائے گا۔
گوگل نے پہلی بار اپنے سرچ انجن میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس موڈ کو شامل کر دیا ہے، جس کے تحت صارفین کے سوالات کے جوابات محض ویب لنکس کے ذریعے نہیں، بلکہ اے آئی کی مدد سے مرتب شدہ معلومات کی صورت میں دیے جائیں گے۔
اس نئے موڈ کے ذریعے صارفین نہ صرف عام سوالات بلکہ تحقیقی نوعیت کے سوالات، خریداری، اور ذاتی مشورے بھی گوگل سے حاصل کر سکیں گے۔ اے آئی موڈ کو شامل کیے جانے کے بعد اب سرچ انجن کے ہوم پیج پر آئی ایم فیلنگ لکی کے بجائے اے آئی موڈ لکھا نظر آئے گا۔
یہ محض سرچنگ میں ہی مدد نہیں دے گا بلکہ چارٹس وغیرہ کی صورت بہتر انداز میں معلومات کی فراہمی کو ممکن بنائے گا۔ اے آئی کیمرہ کے ذریعے صارفین کسی چیز کی تصویر دکھا کر بھی بہتری کی تجاویز لے سکیں گے۔
اے آئی موڈ کے تحت اب گوگل صارف کے سوال کو کئی چھوٹے حصوں میں تقسیم کرکے بیک وقت سرچ کرے گا، جس سے زیادہ گہرائی سے، فوری اور بہتر نتائج حاصل ہوں گے۔ اس فیچر کے ذریعے گوگل صرف معلومات فراہم کرنے کے بجائے ذہانت سے کام کرے گا۔
فی الحال یہ فیچر صرف امریکہ ًً ًًًمیں صارفین کے لیے دستیاب ہے، تاہم گوگل نے اعلان کیا ہے کہ سال 2025 کے وسط تک یہ برطانیہ، کینیڈا، بھارت اور دیگر ممالک میں بھی دستیاب ہو جائے گا۔