پاکستانتازہ ترینروزگار
ٹرنڈنگ

پاکستان میں نئے مالی سال کا بجٹ 2 جون کو پیش ہو گا۔

پاکستان نے مالی سال 2025-26 کے لیے 4.4 فیصد شرح نمو سمیت بجٹ اہداف مقرر کیے۔

پاکستان نے مالی سال 2025-26 کے لیے اقتصادی اہداف متعین کر دیے ہیں، جن میں مجموعی قومی پیداوار (GDP) کی شرح نمو 4.4 فیصد، زرعی شعبے کی ترقی 4.8 فیصد، صنعتی شعبے کی ترقی 4.8 فیصد اور خدمات کے شعبے کی ترقی 4.3 فیصد شامل ہے۔

آئی ایم ایف کے ساتھ پالیسی سطح کے مذاکرات کے دوران، پاکستان نے غیر ترقیاتی اخراجات میں کمی کے لیے سخت کنٹرول کی یقین دہانی کرائی ہے۔

آئی ایم ایف نے آئندہ مالی سال میں پاکستان کی مجموعی آمدن 20 کھرب روپے تک لے جانے کا مطالبہ کیا ہے، جبکہ رواں مالی سال پاکستان کی مجموعی آمدن تقریباً 17.8 کھرب روپے ہے۔

آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات میں، تعمیراتی اور صنعتی شعبوں کے لیے خام مال پر ود ہولڈنگ ٹیکس ختم کرنے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔ پراپرٹی کی خرید و فروخت پر ایف ای ڈی اور سپر ٹیکس ختم کرنے کی تجویز بھی آئی ایم ایف کے سامنے رکھی جائے گی۔

آئی ایم ایف نے ٹیکس ٹو جی ڈی پی کی شرح 11 فیصد تک بڑھانے کی بھی تجویز دی ہے۔ تنخواہ دار طبقے کو ریلیف کے لیے مختلف تجاویز بھی آئی ایم ایف کے سامنے رکھی گئی ہیں۔

آئندہ مالی سال کے دوران پاکستان کو تقریباً 19 ارب ڈالر غیر ملکی قرض واپس کرنا ہے۔ آئی ایم ایف قرض کی پائیدار ادائیگی پر زور دے رہا ہے۔

آئندہ مالی سال کا بجٹ 2 جون کو پیش کیا جائے گا۔ آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات میں دفاع، ترقیاتی پروگرام اور سبسڈی کو بھی حتمی شکل دی جائے گی۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button