انٹرٹینمنٹتازہ ترین

پاکستان اور جہنم میں سے جہنم جانا پسند کرونگا: جاوید اختر

انڈین مصنف جاوید اختر کے پاکستان مخالف بیان پر پاکستانی معروف شخصیات نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

انڈین مصنف جاوید اختر نے حالیہ دنوں میں ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ اگر انہیں پاکستان اور جہنم میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہو تو وہ جہنم کو ترجیح دیں گے۔

انہوں نے اس بیان میں کہا کہ پاکستانی انہیں جہادی کہتے ہیں اور انڈیا میں کچھ لوگ انہیں کافر کہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر دونوں طرف سے تنقید ہو تو وہ اس بات پر فکرمند نہیں ہوتے۔

جاوید اختر کے اس متنازع بیان پر پاکستان میں شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔ اداکار مشی خان نے کہا کہ جاوید اختر نے بالکل صحیح جگہ کا انتخاب کیا کیونکہ وہ واقعی وہیں کے قابل ہیں۔

اداکار عمران عباس نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ جہنم کا انتخاب نہ بھی کریں، تب بھی ان کا جہاز وہیں اترے گا، بس کلاس بدل جائے گی۔ سیاستدان شرمیلا فاروقی نے بھی جاوید اختر کے بیان کو غیر اخلاقی اور منافقانہ قرار دیا۔

یہ بیان جاوید اختر کے ماضی کے پاکستان مخالف بیانات کی کڑی میں تازہ اضافہ ہے، جس سے دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی تعلقات پر منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button