پاکستانتازہ ترین
ٹرنڈنگ

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحٰق ڈار 3 روزہ دورے پر چین روانہ

دورے کے دوران اسحٰق ڈار کی افغان وزیرِ خارجہ امیر خان متقی سے بھی ملاقات ہو گی۔

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار بیجنگ کے تین روزہ اہم دورے پر چین روانہ ہو گئے ہیں، جہاں وہ چینی وزیر خارجہ وانگ ای سمیت اعلیٰ چینی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

دفتر خارجہ کے مطابق 19 مئی سے 21 مئی تک ہونے والے اس دورے کے دوران پاک چین دو طرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال، سیکیورٹی تعاون، اور عالمی و علاقائی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوگا۔ دورہ پاک چین اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کی کڑی ہے۔

سرکاری ٹی وی سے بات کرتے ہوئے اسحٰق ڈار کا کہنا تھا کہ وہ چینی وزیر خارجہ کی دعوت پر جا رہے ہیں،دورے سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ چینی وزیرخارجہ سے گزشتہ 3 ہفتے میں 2 بار ملاقات اور 60 سے زائد رابطے ہوئے۔

دورے کے دوران افغان عبوری وزیر خارجہ امیر خان متقی بھی بیجنگ پہنچیں گے، اور پاکستان، چین، اور افغانستان کے وزرائے خارجہ سہ فریقی مذاکرات کریں گے جن میں سیکیورٹی، تجارت، اور علاقائی استحکام پر بات چیت متوقع ہے۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button