
بڑھتی سفارتی کشیدگی کے بعد بی سی سی آئی نے ایشین کرکٹ کونسل کے تحت منعقد ہونے والے تمام ٹورنامنٹس میں حصہ لینے سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔
انڈین میڈیا کے مطابق بورڈ نے باقاعدہ طور پر اے سی سی کو اطلاع دی ہے کہ آئندہ ماہ سری لنکا میں شیڈول خواتین ایمرجنگ ٹیمز ایشیا کپ اور ستمبر میں انڈیا میں منعقدہ مینز ایشیا کپ دونوں مقابلوں میں انڈین ٹیم شریک نہیں ہو گی۔
بی سی سی آئی حکام کا کہنا ہے کہ اس فیصلے کی وجہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا اے سی سی کا صدر ہونا ہے۔ حکام کے مطابق انڈین ٹیم ایسی تنظیم کے تحت کھیلنے کو تیار نہیں جس کی قیادت پاکستان کے وزیر خارجہ کر رہے ہوں۔
یہ پہلا موقع نہیں کہ ایشیا کپ سیاسی تنازع کا شکار ہوا ہو۔ 2023 میں بھی انڈین نے پاکستان کا دورہ مسترد کر کے میچز کے لیے ہائبرڈ میزبانی ماڈل اپنایا تھا، اور 2025 چیمپیئنز ٹرافی میں بھی ان کے میچز دبئی منتقل کر دیے گئے تھے۔