اوورسیزتازہ ترینکھیل

مائی بنت عبید عرب بیڈمنٹن فیڈریشن کی پہلی خاتون صدر منتخب

سعودی امیدوار نے دو ووٹوں کی برتری سے عراقی حریف کو شکست دے کر چار سالہ مدت کے لیے قیادت سنبھال لی۔

مائی بنت عبید الرشید کو عرب بیڈمنٹن فیڈریشن کی صدر منتخب کر لیا گیا ہے، اور وہ اس عہدے پر فائز ہونے والی پہلی سعودی خاتون بن گئی ہیں۔ ان کا انتخاب چین میں بیڈمنٹن ورلڈ فیڈریشن کی سالانہ کانگریس کے دوران عرب بیڈمنٹن فیڈریشن کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں ہوا۔ انہوں نے عراقی امیدوار فن شوقی یوسف کو دو ووٹوں کی برتری سے شکست دے کر یہ اعزاز حاصل کیا۔

مائی الرشید نے 10 ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے مدمقابل فن شوقی یوسف کو 8 ووٹ ملے۔ وہ سوسن حاجی تقوی کی جگہ صدر منتخب ہوئی ہیں، جو 2018 سے اس عہدے پر فائز تھیں۔

مائی الرشید کا انتخاب سعودی خواتین کے لیے ایک تاریخی سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے، جسے عرب دنیا میں کھیلوں کے شعبے میں خواتین کی قیادت کے فروغ کی سمت ایک اہم پیش رفت سمجھا جا رہا ہے۔

اجلاس میں عرب بیڈمنٹن فیڈریشن کے دیگر عہدیداروں کا بھی انتخاب عمل میں آیا۔ الجزائر سے طباش الجلالی، شام سے ایاد محمود، لبنان سے سمیر شغوری اور فلسطین سے یعقوب العیسی کمیٹی کے نئے ارکان منتخب ہوئے۔ یزید المسعود کو عرب بیڈمنٹن فیڈریشن کا نیا سیکریٹری جنرل مقرر کیا گیا ہے، جن کی مدت 2025 سے 2028 تک ہوگی۔

عرب بیڈمنٹن فیڈریشن 1996 میں قاہرہ میں قائم کی گئی تھی اور خطے میں بیڈمنٹن کے کھیل کی ترویج کے لیے ایک کلیدی ادارہ سمجھی جاتی ہے۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button