
انڈین فلم سے پاکستانی اداکارہ کے سین نکال کر ریلیز کرنے کا امکان
ہانیہ عامر نے حال ہی میں دلجیت دوسانجھ کی فلم سردار جی تھری کی شوٹنگ مکمل کی تھی۔
انڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کو فلم سردار جی تھری سے نکال کر، ان کے تمام مناظر دوبارہ کسی اور اداکارہ کے ساتھ شوٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
دلجیت دوسانجھ کی اس فلم کی شوٹنگ حال ہیں میں لندن میں مکمل ہوئی تھی۔ہانیہ عامر کے سین بدلنے کی رپورٹس اسیے وقت میں سامنے آئی ہیں جب مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام حملے کے بعد سے انڈیا کی طرف سے پاکستان کے خلاف سخت اقدامات اٹھانے کا سلسلہ جاری ہے۔
رپورٹس مطابق ہانیہ عامر کے کردار کے متبادل کے طور پر کسی انڈین اداکارہ کو کاسٹ کرنے کے لیے دوبارہ شوٹنگ کا شیڈول جلد تیار کیا جائے گا۔
دوسری جانب فواد خان کی بالی ووڈ فلم ابیر گلال، جس کی ریلیز 9 مئی کو طے تھی، کے مؤخر یا منسوخ ہونے کے امکان پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔ پروڈکشن ہاؤس کو مقامی پالیسی سازوں کی جانب سے تنقید کا سامنا ہے، جس کے باعث فلم کی ریلیز کی تاریخ پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔
یہ معاملات دونوں فنکاروں کے بین الاقوامی کیریئر اور مستقبل کے منصوبوں پر اثر ڈال سکتے ہیں۔ پاکستانی شوبز انڈسٹری میں ایسے موارد نادر ہی دیکھنے میں آئے ہیں جہاں مقامی تناؤ نے فنکاروں کے پروجیکٹس کو متاثر کیا ہو۔
فلم سردار جی تھری کے پروڈیوسرز اگلے ہفتے اس معاملے پر واضح پوزیشن کا اعلان کریں گے اور نئی شوٹنگ شیڈول کا شیئر کریں گے ۔