پاکستانتازہ ترین

مولانا فضل الرحمان کا پیکا قانون کیخلاف صحافیوں کی حمایت کا اعلان

جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پیکا قانون کے خلاف صحافیوں کی حمایت کا اعلان کردیا۔اسلام آباد میں صحافیوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ سیاستدانوں کو ملکی نظام سے نکالا جا رہا ہے، پارلیمنٹ کا کردار ختم کیا جا رہا ہے، جمہوریت اپنا مقدمہ ہار رہی ہے، سیاسی جماعتوں کو غیر موثر کر دیا گیا تو معاملات کہاں تک جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے اکثریت کے فیصلوں کا احترام نہیں کیا، سیاسی کھیل کھیلا گیا اور اپوزیشن کو تقسیم کرنے کی کوشش کی گئی۔ کیا ہم نے کبھی بلوچستان کے حالات کے بارے میں سوچنا ہے؟فضل الرحمان نے کہا کہ عوام کی حمایت نہ رکھنے والی حکومتوں پر قوم اعتماد نہیں کرتی، ڈمی حکومت کے نمائندے عوام کے سامنے نہیں جا سکتے، صحافیوں کی حمایت کو خلاف قانون قرار دیتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اور جے یو آئی کو لڑانے کی کوشش کی گئی، لوگوں کو قطاروں میں کھڑے ہو کر دکھاوے کے لیے ووٹ دینا ہے، جس نے ڈبہ کھولنا ہے وہ برآمد کر سکتا ہے، ہم طاقت سے نہیں مریں گے۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button