روزگار

معیشت کے لیے اچھی خبر، صوبہ سندھ ، پنجاب میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت

آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ نے معیشت کے لیے خوشخبری سناتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ صوبہ سندھ اور پنجاب میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ نے حاصل کردہ تیل اور گیس کے ذخائر کی تفصیلات پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو بھجوا دی ہیں۔کمپنی کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ حیدرآباد کی پساکھی آئل فیلڈ میں پہلی بار ملٹی فزیکو کیمیکل اسٹیمولیشن ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا، پساکھی آئل میں جدید ٹیکنالوجی سے خام تیل کی پیداوار 375 بیرل سے بڑھ کر 520 بیرل یومیہ ہوگئی۔ میدان یومیہ 145 بیرل کا اضافہ ہوا۔او جی ڈی سی ایل نے خط میں کہا کہ رحیم یار خان میں ماڑی ایسٹ فیلڈ سے پہلا بارج گیس کا ذخیرہ دریافت ہوا، 14.5 کلومیٹر پائپ لائن کے ذریعے 2 ایم ایم ایس سی ایف ڈی گیس اینجر فرٹیلائزر تک پہنچائی جا رہی ہے۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button