100

وزیراعظم شہباز شریف سے مولانا فضل الرحمٰن کی ملاقات ، ضمنی الیکشن پر تبادلہ خیال

لاہور ( آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف سے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے لاہور میں ملاقات کی ۔ملاقات کے دوران ضمنی الیکشن سمیت سیاسی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔جےیو آئی( ف )کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن، وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کیلئے ماڈل ٹاؤن لاہور میں واقع رہائش گاہ پر پہنچے جہاں شہباز شریف نے ان کا استقبال کیا، ملاقات میں پنجاب اور خیبر پختونخوا میں ہونے والے ممکنہ صوبائی انتخابات کے معاملے پر بات چیت ہوئی۔واضح رہے کہ قومی اسمبلی کی مزید 31 نشستوں پر ضمنی الیکشن اگلے ماہ کی 19 تاریخ کو شیڈول ہیں، انتخابات میں تحریک انصاف اور حکومتی اتحاد پی ڈی ایم کےمابین سخت مقابلہ متوقع ہے جس کے سبب مسلم لیگ( ن )اور پی ڈی ایم کی قیادت کی ملاقاتیں جاری ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں