213

سنی لیونی نے کھلی چھت پر بارش میں بھیگتے ہوئے شیئر کی ہاٹ تصویر، گھر کو بتایا جنت کا چھوٹا سا ٹکڑا

حال ہی میں اپنے ہی گھر کی چھت پر مستی کرتے ہوئے سنی لیونی نے اپنی تصویر کے ساتھ ایک شاندار کیپشن پوسٹ کیا ہے۔ انہوں نے لکھا ، ‘اور ممبئی میں خوشگوار موسم کا آغاز۔ میں خود کو خوش قسمت سمجھتی ہوں۔

بالی ووڈ کی خوبصورت اداکارہ سنی لیونی (Sunny Leone) سوشل میڈیا پر کافی سرگرم رہتی ہیں اور مداحوں کے ساتھ انٹریکشن کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتی ہیں۔ حال ہی میں اپنے ہی گھر کی چھت پر مستی کرتے ہوئے سنی لیونی نے اپنی تصویر کے ساتھ ایک شاندار کیپشن پوسٹ کیا ہے۔

انہوں نے لکھا ، ‘اور ممبئی میں خوشگوار موسم کا آغاز۔ میں خود کو خوش قسمت سمجھتی ہوں کہ میرے گھر میں جنت کا ایک چھوٹا سا ٹکڑا ہے۔ اداکارہ کے مداح ان کی اس تصویر کو بیحد پسند کر رہے ہیں۔ اس تصویر کو شیئر کرتے ہی لاکھوں کی تعداد میں لائکس مل چکے ہیں۔

وہیں اس سے پہلے اپنی فیملی کے ساتھ سنی لیونی چھٹیاں منانے مالدیپ (Maldives) پہنچی تھیں ۔ اداکارہ نے اپنے مداحوں کو اپڈیٹ کرنے کے لئے سوشل میڈیا پر اپنی چھٹیوں کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی تھیں

ورک فرنٹ کی بات کریں تو سنی لیونی نے حال ہی میں اپنی کثیر لسانی فلم ’شیرو (Shero)‘ کی شوٹنگ مکمل کی ہے۔ شری جیت وجین کے ذریعہ بنائی گئی اس تھریلر فلم کو ملیالم، تیلگو، تمل اور ہندی میں ریلیز کی جائے گی۔ ساتھ ہی سنی لیونی کرکٹر- اداکار شری سنت (Sreesanth) کی بالی ووڈ میں پہلی فلم میں لیڈ رول نبھائیں گی۔ ’پٹہ‘ نام کی اس فلم کی ہدایت کاری اور اسکرین رادھا کرشنن کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں