0

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم کیسا رہے گا ، محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کر د ی

آج سے اگلے چار روز تک موسلادھار بارش اور ژالہ باری کی پیش گوئی کی گئی ہے اور اس حوالے سے متعلقہ اداروں کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ پی ڈی ایم اے نے جمعہ سے پیر تک پنجاب کے مختلف اضلاع میں تیز بارش اور ژالہ باری کا امکان ظاہر کیا ہے اور اس حوالے سے متعلقہ محکموں کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ 26 سے 29 اپریل تک جنوبی پنجاب کے اضلاع میں طوفانی بارشیں ہوں گی۔ جن علاقوں میں بارشیں ہوں گی ان میں مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، جہلم اور چکوال شامل ہیں۔ اس کے علاوہ منڈی بہاؤالدین، گوجرانوالہ، گجرات، حافظ آباد، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، قصور، اوکاڑہ، فیصل آباد، ٹوبہ۔ ٹیک سنگھ، جھنگ، خوشاب، سرگودھا، میانوالی، پاکپتن، ساہیوال میں بارش ہوگی۔ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بیشتر اضلاع میں بارش کے ساتھ ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔ ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ ڈی جی کے مطابق محکمہ صحت، آبپاشی، تعمیرات و مواصلات، لوکل گورنمنٹ، لائیو سٹاک، محکمہ اطلاعات، واسا، پولیس اور سول ڈیفنس کو الرٹ کر دیا گیا ہے جبکہ انہوں نے پی ڈی ایم اے انتظامیہ کو نشیبی علاقوں میں نکاسی آب کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی ہے۔ ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں