103

سونے کی قیمت مستحکم

پاکستان بھر میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی قیمت میں استحکام برقرار رہا۔

آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 1 لاکھ 15 ہزار 250 روپے پر برقرار ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 98 ہزار 808 روپے پر برقرار ہے۔

قیمتوں میں استحکام کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، لاہور، اسلام آباد اور پشاور کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 1 لاکھ 15 ہزار 250 روپے پر برقرار ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 98 ہزار 808 روپے پر برقرار ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونا 3 ڈالرز کمی 1755 فی اونس ہوگئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں