145

کورونا کی چوتھی لہر مزید 28 جانیں لے گئی، 24 گھنٹوں میں 1004 نئے مریض

اسلام آباد: (نیوزڈیسک) کورونا وائرس سے 28 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 28 ہزار 134 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 12 لاکھ 58 ہزار 959 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 4 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 36 ہزار 197، سندھ میں 4 لاکھ 62 ہزار 859، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 75 ہزار 974، بلوچستان میں 33 ہزار 76، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 350، اسلام آباد میں ایک لاکھ 6 ہزار 153 جبکہ آزاد کشمیر میں 34 ہزار 350 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 99 لاکھ 11 ہزار 21 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 43 ہزار 389 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 11 لاکھ 88 ہزار 562 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 473 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 28 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 28 ہزار 134 ہوگئی۔ پنجاب میں 12 ہزار 785، سندھ میں 7 ہزار 497، خیبرپختونخوا میں 5 ہزار 645، اسلام آباد میں 932، بلوچستان میں 350، گلگت بلتستان میں 186 اور آزاد کشمیر میں 739 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں