146

اسلام آباد: ڈینگی سے متاثر مزید 2 افراد جان کی بازی ہار گئے

اسلام آباد: ڈینگی سے متاثر مزید 2 افراد جان کی بازی ہار گئے

اسلام آباد میں ڈینگی سے متاثر مزید 2 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جٹرواں شہروں میں ڈینگی کے 145 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

اس ضمن میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ( ڈی ایچ او ) کا کہنا ہے کہ شہری علاقوں میں ڈینگی کے 39جبکہ دیہی علاقوں میں ڈینگی کے 106 مریض مختلف اہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ( ڈی ایچ او ) نے بتایا ہے کہ اسلام آباد میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 11نئے مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ پنجاب بھر میں ڈینگی کے مزید 73 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، لاہور میں مزید 60 افراد ڈینگی سے بیمار ہو گئے اس کے علاوہ کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں بھی ڈینگی کے 300 سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

یاد رہے کہ بہاول پور میں ڈینگی بخار کے مریضوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ جاری ہے۔

خیال رہے کہ پشاور کے علاقے دانش آباد میں ڈینگی کے کیسز میں اضافہ ہونے سے شہری پریشان ہو گئے ہیں اور انہوں نے حکومت سے فوری اسپرے کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں