پاکستان جن حالات میں ہے اسے برین ڈرین نہیں برین ٹرین کہیں گے: خالد مقبول صدیقی کے بیان نے سب کو حیران کردیا

پاکستان جن حالات میں ہے اسے برین ڈرین نہیں برین ٹرین کہیں گے: خالد مقبول صدیقی کے بیان نے سب کو حیران کردیا

وفاقی وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ پاکستان جس حال میں ہے اسے برین ڈرین نہیں برین ٹرین کہنا چاہیے۔ قائداعظم یونیورسٹی کے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کو بازار خالد کا نہیں ملت اسلامیہ کا ماڈل بننا ہے۔ مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ 24 کروڑ میں سے 18 کروڑ افراد 35 سال سے کم عمر کے ہیں، ترقی یافتہ ممالک کی آبادی 2050 تک کم ہو جائے گی۔انہوں نے کہا کہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں سالانہ 25 ہزار آئی ٹی گریجویٹس نکلتے ہیں، پاکستان میں سالانہ 5 ہزار آئی ٹی گریجویٹ نوکریاں حاصل کرتے ہیں، قائداعظم یونیورسٹی میں 44 فیصد خواتین طالبات پڑھتی ہیں۔ وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ آج میڈلز حاصل کرنے والوں میں 80 فیصد طالبات تھیں، لڑکیوں کے۔ معاشرے میں اجازت کے لیے راستہ بنائیں۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ آج تعلیم مکمل کرنے والوں کو تعلیم کو عام کرنے کا عہد کرنا چاہیے۔

اپنا تبصرہ لکھیں