پاکستانتازہ ترینروزگار
ٹرنڈنگ

پاکستان امریکا میں محصولات پر مذاکرات جاری، جلد معاہدے کا امکان

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور امریکی سیکریٹری آف کامرس ہاورڈ لٹنک کے درمیان آن لائن میٹنگ میں مذاکرات پر پیش رفت ہوئی۔

پاکستان اور امریکا کے درمیان منگل کو باہمی تجارتی محصولات پر مذاکرات کا دوسرا دور ہوا، جس میں فریقین نے جلد معاہدے کی کوشش پر اتفاق کیا ہے۔ مذاکرات واشنگٹن کی جانب سے پاکستانی برآمدات پر 29 فیصد ٹیرف عائد کرنے کے ممکنہ فیصلے کے بعد ہو رہے ہیں، جو فی الحال 90 دن کے لیے معطل کیا گیا ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور امریکی سیکریٹری آف کامرس ہاورڈ لٹنک کے درمیان رات 9 بجے ورچوئل ملاقات ہوئی۔ دونوں فریقین نے مذاکرات کو تعمیری انداز میں آگے بڑھانے اور جلد تجارتی معاہدے کو حتمی شکل دینے کے عزم کا اظہار کیا۔

اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ مذاکرات مثبت رہے اور دونوں ممالک درست سمت میں بڑھ رہے ہیں تاکہ پاکستان عالمی مسابقت میں اپنا مقام برقرار رکھ سکے۔ انہوں نے کہا کہ یہ مذاکرات سٹریٹجک شراکت داری کو وسعت دینے کی کوششوں کا حصہ ہیں۔

انہوں نے کہ کہ ٹیرف اصلاحات پر کام جاری رکھا جائے تاکہ معیشت کو مزید مسابقتی بنایا جا سکے۔

ذرائع کے مطابق مذاکرات میں بلوچستان کے معدنیات کے شعبے میں امریکی سرمایہ کاری، امریکی کپاس و خوردنی تیل کی درآمدات بڑھانے سمیت دیگر رعایتوں پر بھی بات چیت ہوئی۔

پاکستان کی جانب سے امریکا کو صفر ٹیرف پر مبنی دوطرفہ تجارتی معاہدے کی تجویز دی گئی ہے، جب کہ امریکی تحفظات 3 ارب ڈالر کے تجارتی سرپلس کے حوالے سے برقرار ہیں۔

یہ عمل 30 مئی کو ابتدائی ٹیلیفونک گفتگو سے شروع ہوا تھا۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button