پاکستانتازہ ترین
ٹرنڈنگ

آرمی چیف کا امریکہ کا دورہ، اوورسیز پاکستانیوں سے خطاب

جنرل عاصم منیر نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو پاکستان کے سفیر قرار دیتے ہوئے ان کے موثر کردار کی تعریف کی۔

چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر امریکا کے پانچ روزہ سرکاری دورے پر امریکہ میں ہیں، جہاں انہوں نے مقامی پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے انہیں پاکستان کا سفیر قرار دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق، اوورسیز پاکستانیوں کی بڑی تعداد آرمی چیف سے ملاقات کے لیے جمع ہوئی اور ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر سمندر پار پاکستانیوں نے آپریشن بنیان مرصوص اور معرکہ حق کے دوران مسلح افواج کی شاندار کارکردگی، بہادری اور پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بیرون ملک پاکستانیوں کو پاکستان کا حقیقی سفیر قرار دیتے ہوئے ان کی جانب سے بھیجی جانے والی ترسیلات زر، سرمایہ کاری اور دیگر شعبوں میں خدمات کا اعتراف کیا۔ انہوں نے کہا کہ سمندر پار پاکستانی معیشت کا اہم جزو ہیں اور ان کی کوششوں سے ملک کو فائدہ پہنچ رہا ہے۔

انہوں نے مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مسلسل رابطے اور تعاون کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ ایک محفوظ، خوشحال اور ترقی یافتہ پاکستان کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا۔

آرمی چیف کا یہ دورہ امریکا اور پاکستان کے درمیان عسکری و تزویراتی تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے کیا جا رہا ہے، جس کے دوران ان کی امریکی حکام اور اعلیٰ فوجی حکام سے اہم ملاقاتیں متوقع ہیں۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button