پاکستانتازہ ترینکھیل
ٹرنڈنگ

وزیرِاعظم کی ہدایت پر ارشد ندیم سپورٹس اکیڈمی قائم کرنے کا فیصلہ

اولمپک گولڈ میڈلسٹ سے منسوب اکیڈمی کے قیام کے لیے بجٹ میں 30 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

وزیرِاعظم شہباز شریف کی ہدایت پر حکومت نے اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کے نام سے ہائی پرفارمنس سپورٹس اکیڈمی قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ منصوبہ پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں تعمیر کیا جائے گا، جس کی مجموعی لاگت کا تخمینہ 2 ارب 85 کروڑ روپے لگایا گیا ہے۔

بجٹ دستاویزات کے مطابق آئندہ مالی سال کے لیے 30 کروڑ روپے کی ابتدائی رقم مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ اکیڈمی کا مقصد نوجوان کھلاڑیوں کو ایتھلیٹکس سمیت دیگر کھیلوں میں عالمی معیار کی تربیت فراہم کرنا ہے تاکہ ملک میں سپورٹس کا معیار بہتر ہو اور بین الاقوامی سطح پر نمایاں کارکردگی سامنے آ سکے۔

ارشد ندیم نے حالیہ برسوں میں پاکستان کے لیے شاندار کامیابیاں سمیٹی ہیں۔ انہوں نے پیرس اولمپکس میں 92.97 میٹر کی تاریخی تھرو کر کے پاکستان کو چالیس سال بعد پہلا اولمپک گولڈ میڈل دلایا، جب کہ ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں بھی گولڈ میڈل جیتا۔

ذرائع کے مطابق حکومت ارشد ندیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ان کے نام سے اکیڈمی قائم کر رہی ہے، تاکہ ان کی کامیابی کو نئی نسل کے لیے ایک عملی مثال کے طور پر پیش کیا جا سکے۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button