اوورسیزتازہ ترین
ٹرنڈنگ

جوہری ہتھیاروں پر عالمی اخراجات میں 2024 میں 11 فیصد اضافہ

آئی سی اے این کی رپورٹ کے مطابق مجموعی 100.2 ارب کے اخراجات میں امریکا کا حصہ 56.8 ارب ڈالر ہے۔

عالمی جوہری طاقتوں کے ہتھیاروں پر اخراجات میں 2024 کے دوران 11 فیصد اضافہ ہوا، جس کے بعد مجموعی خرچ 100.2 ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔ یہ انکشاف جوہری ہتھیاروں کے خاتمے کی عالمی مہم آئی سی اے این کی رپورٹ میں کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ اضافہ امریکا میں ہوا جہاں جوہری بجٹ 5.3 ارب ڈالر کے اضافے کے ساتھ 56.8 ارب ڈالر تک جا پہنچا، جو بقیہ آٹھ جوہری ممالک کے مجموعی اخراجات سے بھی زیادہ ہے۔ چین نے 12.5 ارب اور برطانیہ نے 10.4 ارب ڈالر خرچ کیے، جو بالترتیب دوسرے اور تیسرے بڑے اخراجات تھے۔

جوہری ممالک نے مل کر نجی شعبے کو 42.5 ارب ڈالر کے معاہدے دیے۔ صرف 2024 میں کم از کم 20 ارب ڈالر کے نئے معاہدے جاری کیے گئے، جن میں سے بیشتر دہائیوں پر محیط ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 100 ارب ڈالر سے اقوامِ متحدہ کا سالانہ بجٹ 28 بار ادا کیا جا سکتا تھا، یا یہ فنڈز تعلیم، صحت، ماحولیاتی تحفظ اور غربت جیسے حقیقی انسانی مسائل پر لگائے جا سکتے تھے۔

گزشتہ پانچ برسوں میں جوہری اخراجات میں مجموعی طور پر 32 فیصد اضافہ ہو چکا ہے۔ اس کے باوجود دنیا کی اکثریت جوہری ہتھیاروں کے خلاف ہے۔

اقوام متحدہ کے جوہری ہتھیاروں پر پابندی کے معاہدے پر اب تک 98 ممالک دستخط یا توثیق کر چکے ہیں، اور مزید کی شمولیت متوقع ہے۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button