
پاکستان کے باڈی بلڈر اسامہ سعید نے بھوٹان میں جاری 15 ویں ساؤتھ ایشین باڈی بلڈنگ چیمپیئن شپ میں گولڈ میڈل حاصل کر لیا۔
اسامہ سعید نے 175 سینٹی میٹر کیٹیگری میں بھارت اور افغانستان سمیت دیگر جنوبی ایشیائی ممالک کے ایتھلیٹس کو پیچھے چھوڑ کر پہلا پوزیشن حاصل کی۔
ساؤتھ ایشین چیمپیئن شپ 15 جون تک بھوٹان میں جاری رہے گی۔
اسامہ سیعد کی کامیابی کو کھیلوں سے وابستہ حلقے پاکستان میں باڈی بلڈنگ کے فروغ کے لیے ایک اہم سنگِ میل قرار دے رہے ہیں۔