اوورسیزتازہ ترین
ٹرنڈنگ

حاجیوں کی وطن واپسی کا آپریشن کل سے شروع ہو گا

ایک ماہ تک جاری رہنے والے فلائٹ آپریشن کی پہلی پرواز 11 جون کو اسلام آباد پہنچے گی۔

حج کی ادائیگی کے بعد پاکستانی حاجیوں کی وطن واپسی کا فلائٹ آپریشن کل سے باقاعدہ طور پر شروع ہو رہا ہے، جو آئندہ ایک ماہ تک جاری رہے گا۔ اس عرصے کے دوران سرکاری حج اسکیم کے تحت حج ادا کرنے والے 88 ہزار 390 حاجیوں کو 342 پروازوں کے ذریعے وطن واپس لایا جائے گا۔ یہ آپریشن 10 جولائی کو مکمل ہوگا، جب تمام حاجی بحفاظت وطن پہنچ جائیں گے۔

حاجیوں کی پہلی پرواز 10 جون کی رات 11 بج کر 50 منٹ پر جدہ سے روانہ ہو کر 11 جون کو رات 3 بجے اسلام آباد پہنچے گی۔ اس پہلی پرواز میں مختصر حج کرنے والے 307 حاجی سوار ہوں گے۔ اسی روز 11 جون کو مجموعی طور پر 8 حج پروازیں مختلف شہروں میں پہنچیں گی جن میں اسلام آباد، لاہور، ملتان اور کراچی شامل ہیں۔

مدینہ منورہ سے پروازوں کا آغاز حج فلائٹ آپریشن شروع ہونے کے ایک ہفتے بعد ہوگا، تاکہ ان حاجیوں کو بھی سہولت سے واپس لایا جا سکے جو مدینہ میں قیام کر رہے ہیں۔

اس پورے فلائٹ آپریشن میں پاکستان کی سرکاری، نجی اور سعودی ایئر لائنز حصہ لے رہی ہیں تاکہ واپسی کے عمل کو بروقت، منظم اور محفوظ بنایا جا سکے۔

دنیا بھر سے 15 لاکھ سے زائد حاجیوں نے اس سال حج کیا جن میں تقریباً 89 ہزار پاکستانی سرکاری حج اسکیم کے تحت اور 23 ہزار 620 سے زائد افراد نے نجی ٹور آپریٹرز کے ذریعے حج ادا کیا ہے

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button