تازہ ترینلائف سٹائل
ٹرنڈنگ

حج سے قبل مسجد الحرام میں دنیا کا سب سے بڑا کولنگ سسٹم فعال

دنیا بھر سے اب تک 13 لاکھ سے زائد زائرین حج کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب پہنچ چکے ہیں۔

حج 1446ھ کی تیاریوں کے تحت مسجد الحرام میں دنیا کا سب سے بڑا کولنگ سسٹم فعال کر دیا گیا ہے، جس کی مجموعی صلاحیت 155,000 ٹن ہے۔ عام طور پر استعمال کیے جانے والے اے سی 1 سے 5 ٹن کی صلاحیت کے حامل ہوتے ہیں۔ یہ سسٹم مسجد الحرام کے تمام حصوں بشمول توسیعی علاقوں میں درجہ حرارت کو 22 سے 24 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان برقرار رکھنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

حکام کے مطابق یہ نظام دو بڑے کولنگ سٹیشنوں پر مشتمل ہے: الشامیۃ سٹیشن، جس کی صلاحیت 120,000 ٹن ہے، اور اجیاد اسٹیشن، جس کی گنجائش 35,000 ٹن ہے۔ یہ جدید انفراسٹرکچر حج کے دوران لاکھوں حجاج کو ٹھنڈا اور معتدل ماحول فراہم کرے گا۔

کولنگ سسٹم میں جدید فضائی تطہیر کی ٹیکنالوجی بھی شامل ہے جو 95 فیصد تک فضائی آلودگی کو ختم کرتی ہے، تاکہ حجاج کو صاف اور محفوظ فضا میسر آ سکے۔ حکام کے مطابق، نظام کی مسلسل نگرانی، پرزہ جات کی بروقت تبدیلی اور وسائل کی منظم تقسیم کے ذریعے بڑھتی ہوئی طلب کو مؤثر انداز میں پورا کیا جا رہا ہے۔

یہ نظام سعودی عرب کی اُس پالیسی کا حصہ ہے جو ہر سال حجاج کرام کو بہترین ممکنہ سہولیات فراہم کرنے پر مبنی ہے۔ خاص طور پر گرمی کی شدت سے بچانے کے لیے خصوصی اقدامات کیے جاتے ہیں۔

دنیا بھر سے اب تک 13 لاکھ سے زائد زائرین حج کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب پہنچ چکے ہیں۔

حجاج کو سہولیات فراہم کرنے اور انتظامات کو بہتر بنانے کے لیے 40 مختلف حکومتی ادارے اور 2 لاکھ 50 ہزار سے افسران و اہلکار کام کر رہے ہیں۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button