پاکستانتازہ ترینکھیل
ٹرنڈنگ

ایشین ایتھلیکٹس چیمپیئن شپ میں ارشد ندیم کا گولڈ میڈل

پاکستان کے ارشد ندیم نے جیولن تھرو نے 86.40 میٹر کے فاصلے پر جیولن پھینک کر ٹاپ پوزیشن حاصل کی۔

جیولن تھرو میں پاکستان کے ایتھلیٹ ارشد ندیم نے جنوبی کوریا میں ہونے والی ایشین ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ میں گولڈ میڈل جیت لیا ہے۔ انہوں نے جیولن تھرو کے فائنل میں 86.40 میٹر کے فاصلے پر جیولن پھینکی۔

ارشد ندیم کی جیت، 50 سال بعد پہلا موقع ہے جب پاکستان کو ایشین ایتھلیٹکس چیپمیئن شپ میں گولڈ میڈل ملا ہے۔

فائنل میں انڈیا کے سچن یادو نے چاندی جبکہ جاپان کے یوتا ساکیمایا نے کانسی کا تمغہ جیتا۔ مقابلے میں حصہ لینے والے پاکستانی ایتھلیٹ محمد یاسر آٹھویں نمبر پر آئے۔

پاکستان کے صدر آصف علی زرداری سمیت ملک کی نامور شخصیات نے ارشد ندیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں مبارکباد دی ہے۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button