0

9 مئی کے مقدمات میں ملوث فواد چوہدری سے تفتیش کا فیصلہ

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری سے 9 مئی کے مقدمات میں تفتیش کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فواد چوہدری سے ملزمان کے بیانات کی روشنی میں تفتیش کی جائے گی، سابق وفاقی وزیر کی تمام مقدمات میں عبوری ضمانت ہو چکی ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فواد چوہدری سے کچھ کیسز میں تفتیش نہیں کی گئی، ان سے تھانہ سرور روڈ کے دو مقدمات میں تفتیش کی جائے گی۔ حکام کا کہنا ہے کہ فواد چوہدری سے ماڈل ٹاؤن میں درج مقدمے کی تفتیش کی گئی۔ سابق وزیر کے خلاف مقدمات اور تحقیقات کی تفصیلات کا جائزہ لیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں