0

نواز شریف کا گندم بحران پیدا کرنے والوں کا احتساب کرنے کا فیصلہ،نواز شریف کی زیر صدارت مسلم لیگ ن کا مشاورتی اجلاس طلب

لاہور: مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے ملک میں گندم کا بحران پیدا کرنے والوں کا احتساب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔نواز شریف کی زیر صدارت مسلم لیگ ن کا مشاورتی اجلاس ہوا۔ جس میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، رانا ثناء اللہ، خواجہ آصف اور دیگر نے شرکت کی۔اجلاس میں پنجاب کے وزیر خوراک بلال یاسین نے گندم کی خریداری کے معاملے پر بریفنگ دی۔ انہوں نے کہا کہ گندم کے بحران کی ذمہ داری بیرون ملک سے گندم درآمد کرنے والوں پر عائد ہوتی ہے۔پنجاب حکومت گندم خریدنے یا نہ خریدنے کا فیصلہ حقائق سامنے آنے پر کرے گی۔ حکومت کسانوں کو 500 ارب روپے کے کسان کارڈ دینے کے آپشن پر بھی غور کر رہی ہے۔ نواز شریف نے کسانوں کو جلد از جلد کسان کارڈ دینے کی ہدایت کی ہے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں نواز شریف کو بریفنگ دی گئی کہ گندم لانے والا جہاز 25 دن کی بجائے 7 دن میں پاکستان پہنچا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں