0

حج فلائٹ آپریشن کب شروع ہو گا؟ کب تک جاری رہے گا؟

حج 2024ء کے لیے فلائٹ آپریشن 9 مئی تا 9 جون جاری رہے گا۔اس حوالے سے ترجمان مذہبی امور کا کہنا ہے کہ پہلے 15 روز تمام پروازیں براہِ راست مدینہ منورہ ایئر پورٹ اتریں گی، 24 مئی تا 9 جون بیشتر پروازیں جدہ ایئر پورٹ پر اتریں گی۔پہلے روز 11 پروازوں سے 2160 عازمین سعودی عرب جائیں گے، پہلے روز اسلام آباد سے 3 پروازوں سے 680 عازمینِ حج سعودی عرب جائیں گےپہلے روز کراچی سے 2 پروازوں سے 330 عازمینِ حج، لاہور سے 3 پروازوں سے 670 عازمینِ حج روانہ ہوں گے۔ملتان سے پہلے روز 2 پروازوں سے 329 عازمینِ حج، سیالکوٹ سے 1 پرواز سے 151 عازمین ِمدینہ منورہ پہنچیں گے۔کوئٹہ سے پہلی حج پرواز 11 مئی اور سکھر سے 27 مئی کو روانہ ہو گی۔259حج پروازوں کے ذریعے 68 ہزار سے زائد سرکاری عازمینِ حج سعودی عرب پہنچیں گے، حج فلائٹ آپریشن 9 جون کو اختتام پزیر ہو گا۔20 جون کو پہلی پرواز حجاجِ کرام کو لے کر وطن واپس پہنچے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں