0

شہباز حکومت کا اہم فیصلہ، اہم تعیناتیوں میں وزیراعظم کا اختیار ختم

شہباز شریف حکومت کا بڑا فیصلہ سامنے آیا ہے جس کے تحت مختلف وفاقی وزارتوں اور ڈویژنوں میں اہم تقرریوں اور آسامیاں پیدا کرنے کا وزیراعظم کا اختیار ختم کر دیا گیا ہے۔وزیراعظم کا اختیار وزراء، مشیروں، وزرائے مملکت اور سیکرٹریز کو سونپا گیا ہے، کیونکہ یہ اختیار وزیراعظم عمران خان نے اپنے پاس رکھا۔وزیراعظم شہباز شریف کی اجازت سے وفاقی کابینہ سے سرکولیشن سمری سے متعلق سفارشات کی منظوری لی گئی۔حکومتی ذرائع کے مطابق مختلف وفاقی وزارتوں اور ڈویژنوں میں ماہرین اور پیشہ ور افراد کی تعیناتی کا منصوبہ ہے اور اس حوالے سے وفاقی حکومت نے اہم فیصلہ کر لیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزارتوں اور ڈویژنوں میں ماہرین اور پیشہ ور افراد کی آسامیاں پیدا کرنے کا وزیراعظم کا اختیار ختم ہوگیا، اب ماہرین اور پیشہ ور افراد کی آسامیاں وزارت خزانہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی مشاورت سے تخلیق کرے گی۔ذرائع کے مطابق وزارتوں اور ڈویژنوں میں کنسلٹنٹس کی تقرریاں متعلقہ وفاقی وزیر، وزیر مملکت یا مشیر کریں گے جب کہ ریسرچ ایسوسی ایٹس یا پروفیشنلز کی تقرری متعلقہ سیکرٹری کی منظوری سے ہو گی تاہم اس کی منظوری وزیر اعظم کو تکنیکی مشیروں کی تقرری کے لیے ضروری قرار دے دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں