پاکستانتازہ ترینکھیل
ٹرنڈنگ

ایشین جوجِٹسو چیمپئن شپ: پاکستان کی بانو کوثر نے گولڈ میڈل جیت لیا

اردن میں ہونے والی چیمپئن شپ میں پاکستانی ایتھلیٹ نے انڈین رچا شرما کو شکست دے کر گولڈ میڈل جیتا۔

پاکستان کی بانو کوثر نے ایشین جوجِٹسو چیمپئن شپ 2025 میں خواتین کی 48 کلوگرام کانٹیکٹ ایونٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گولڈ میڈل حاصل کیا۔

فائنل میں انہوں نے سخت مقابلے کے بعد انڈیا کی رچا شرما کو شکست دی۔

ایونٹ میں شرکت کرنے والے 27 ممالک کے 800 سے زائد کھلاڑیوں میں پاکستانی ٹیم نے متاثر کن کارکردگی پیش کی۔ پاکستان کی نمائندگی صرف چھ کھلاڑیوں (تین مرد، تین خواتین) پر مشتمل مختصر دستے نے کی۔

پاکستان کے ایم علی راشد، ایم یوسف علی، اسرا وسیم اور کائنات عارف نے بھی میڈلز جیت کر ٹیم کی کامیابی میں حصہ ڈالا۔ اس چیمپئن شپ میں پاکستان نے مجموعی طور پر چھ تمغے حاصل کیے، جن میں ایک گولڈ، دو سلور اور تین برانز میڈلز شامل ہیں۔

بانو کوثر اس سے قبل ایشین ایم ایم اے چیمپئن شپ جیت چکی ہیں اور ملک کی ابھرتی ہوئی مارشل آرٹس اسٹار سمجھی جاتی ہیں۔

پاکستان جوجِٹسو فیڈریشن کے چیئرمین خلیل احمد خان نے کہا کہ یہ تمغے صرف انعامات نہیں بلکہ اس بات کا ثبوت ہیں کہ پاکستانی ایتھلیٹس بین الاقوامی معیار پر پورا اترتے ہیں۔ ہمیں اپنی ٹیم، کوچز، اور سپورٹ اسٹاف پر فخر ہے۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button